”گہرے سمندر میں جانے پرپورٹ قاسم کے گارڈز لانچوں سے مچھلیاں اورجھینگے چھین لیتے ہیں“سندھ ہائیکورٹ نے ماہی گیروں کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا

”گہرے سمندر میں جانے پرپورٹ قاسم کے گارڈز لانچوں سے مچھلیاں اورجھینگے چھین ...
”گہرے سمندر میں جانے پرپورٹ قاسم کے گارڈز لانچوں سے مچھلیاں اورجھینگے چھین لیتے ہیں“سندھ ہائیکورٹ نے ماہی گیروں کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے ماہی گیروں کی گہرے سمندر میں جانے سے متعلق درخواست پر فریقین کو 28 جنوری کےلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ریڑھی گوٹھ،لٹھ بستی، ابراہیم حیدری اور چشمہ گوٹھ کے مچھیروں نے گہرے سمندر میں جانے کے معاملے پرسندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،ماہی گیروں کا کہناہے کہ گہرے سمندر میں جانے سے پورٹ قاسم کے گارڈز لانچوں سے مچھلیاں اور جھینگے چھین لیتے ہیں،پورٹ قاسم اتھارٹی نے ایک برج تعمیر کیا ہے جس کی وجہ سے سمندر میں جانا ممکن نہیں،عدالت نے فریقین کو 28 جنوری کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...