ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس ،ایف آئی اے کی برطانوی گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے ایک ماہ کی استدعا منظور

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس ،ایف آئی اے کی برطانوی گواہوں کے بیانات ریکارڈ ...
ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس ،ایف آئی اے کی برطانوی گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے ایک ماہ کی استدعا منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے کی برطانوی گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے ایک ماہ کی استدعا منظورکرلی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی،دوران سماعت تینوں گرفتار ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کو عدالت میں پیش کیا گیا،ایف آئی اے نے غیرملکی گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت مانگ لی،ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہاکہ غیرملکی گواہوں کے بیانات رکارڈ کرانے کیلئے کچھ وقت دیا جائے،جج نے استفسار کیاکہ گواہوں کے وڈیو لنک کے ذریعے بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے کتنا وقت درکار ہے؟ ۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر خواجہ امتیازنے استدعاکی کہ ایک ماہ کا وقت دیا جائے، جج انسداددہشتگردی عدالت نے کہاکہ ایک ماہ کے بعد مزید وقت نہیں دیا جائےگا، عدالت نے ایف آئی اے کی مزید مہلت کی استدعا منظور کرلی اورسماعت 17 فروری تک ملتوی کردی۔