ن لیگ کے مصدق ملک ، بلاول کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر اور فواد چوہدری ایک ہی گاڑی میں کہاں گھومتے رہے؟ خبر آگئی

ن لیگ کے مصدق ملک ، بلاول کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر اور فواد چوہدری ایک ہی ...
ن لیگ کے مصدق ملک ، بلاول کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر اور فواد چوہدری ایک ہی گاڑی میں کہاں گھومتے رہے؟ خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) تھنک فیسٹ میں شرکت کے بعد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر اور مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر چائے پینے گئے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق الحمراہال میں پروگرام کے اختتام پر مصطفیٰ نوازکھوکھر نے فواد چودھری اور مصدق ملک کو اپنی گاڑی میں بٹھایا اور خود ڈرائیو کرتے ہوئے مال کے ایک فائیو سٹار ہوٹل لے گئے۔جس پر لوگ چہ میگوئیاں کر تے رہے کہ شاید تینوں پارٹیوں میں ڈیل ہو گئی ہے، عوام کے سامنے لڑتے ہیں لیکن اندر سے سب ملے ہوئے ہیں۔