نیب راولپنڈی کی خورشیدشاہ سے وزارت پاوراینڈلیبر میں کرپشن کی تحقیقات کی اجازت کیلئے درخواست قابل سماعت قرار

نیب راولپنڈی کی خورشیدشاہ سے وزارت پاوراینڈلیبر میں کرپشن کی تحقیقات کی ...
نیب راولپنڈی کی خورشیدشاہ سے وزارت پاوراینڈلیبر میں کرپشن کی تحقیقات کی اجازت کیلئے درخواست قابل سماعت قرار

  



سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے نیب راولپنڈی کی خورشیدشاہ سے وزارت پاوراینڈلیبر میں کرپشن کی تحقیقات کی اجازت کیلئے درخواست قابل سماعت قراردیدی ،عدالت نے نیب سکھراور راولپنڈی کے حکام کو17 جنوری کوطلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے بھی خورشیدشاہ سے تحقیقات کیلئے درخواست احتساب عدالت میں جمع کرادی،درخواست میں خورشیدشاہ سے وزارت پاور اینڈلیبر میں کرپشن کی تحقیقات کی اجازت دینے کی استدعاکی گی ہے،نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ نیب راولپنڈی کی جانب سے 10 سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھی جمع کرادیا،نیب پراسیکیوٹر نے نیب راولپنڈی کی درخواست احتساب عدالت میں جمع کرائی،عدالت نے درخواست قابل سماعت قراردیتے ہوئے نیب سکھراور راولپنڈی کے حکام کو 17 جنوری کوطلب کرلیا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /سکھر