پاکستانی نوجوان بیوی کے 33 ہزار ڈالر چوری کرکے غائب، لیکن پھر کینیڈین خاتون نے کیا کام کردکھایا؟ آئندہ کوئی ایسا کام کرنے سے پہلے بار بار سوچے گا

پاکستانی نوجوان بیوی کے 33 ہزار ڈالر چوری کرکے غائب، لیکن پھر کینیڈین خاتون ...
پاکستانی نوجوان بیوی کے 33 ہزار ڈالر چوری کرکے غائب، لیکن پھر کینیڈین خاتون نے کیا کام کردکھایا؟ آئندہ کوئی ایسا کام کرنے سے پہلے بار بار سوچے گا

  



گوجرانوالہ(ویب ڈیسک) پاکستانی نوجوان کینڈین بیوی کے 33 ہزار ڈالر چوری کرکے غائب ہو گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نوجوان سے رقم واپسی کے لیے متاثرہ کینڈین خاتون اینی میری پاکستان پہنچ گئی اور انہوں نے گوجرانوالہ سائبر کرائم میں شوہر کے خلاف درخواست بھی دے دی۔درخواست میں اینی میری نے موقف اختیار کیا کہ میرے شوہر نے میرے 33 ہزار ڈالر چوری کئے ہیں، فہد نے دھوکہ دہی سے رقم میرے اکاونٹ سے پاکستان منتقل کی، رقم فاحد کے چچا اور والدہ کے اکاونٹ میں منتقل کی گئی۔

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کینڈین خاتون نے کہا کہ 2017 میں سیالکوٹ کے رہائشی فہد ابرار سے شادی ہوئی تھی اور شادی کے بعد میں نے اسلام قبول کیا اور پھر انہوں نے مجھے دھوکہ دیکر رقم چوری کی، رقم واپسی اور شوہر کو جیل بھجوانے پاکستان آئی ہوں، امید ہے پاکستان میں مجھے انصاف ملے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ


loading...