سعیدغنی صاحب آپ کی لاعلمی پرافسوس ہے، مال لوٹنے کوعلم نہیں،وزیراعظم کی قیادت میں ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا،فردوس عاشق اعوان

سعیدغنی صاحب آپ کی لاعلمی پرافسوس ہے، مال لوٹنے کوعلم نہیں،وزیراعظم کی ...
سعیدغنی صاحب آپ کی لاعلمی پرافسوس ہے، مال لوٹنے کوعلم نہیں،وزیراعظم کی قیادت میں ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا،فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ٹیکس وصولیاں بڑھی ہیں ،رواں مالی سال کی ششماہی میں حاصل کردہ ٹیکس 2085 ارب ہے،سعیدغنی صاحب آپ کی لاعلمی پرافسوس ہے، مال لوٹنے،جھوٹے اعدادوشمار پرمعیشت چلانےوالوں کوعلم نہیں۔

معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ سعیدغنی صاحب آپ کی لاعلمی پرافسوس ہے۔قوم کامال لوٹنے اورجھوٹے اعدادو شمار پر معیشت چلانے والوں کو یہ بھی علم نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے۔رواں مالی سال کی ششماہی میں حاصل کردہ ٹیکس 2085ارب ہے جوپچھلے سال کے مقابلے میں 16.4فیصد زیادہ ہے

فردوس عاشق اعوان کامزیدکہناتھا کہ درآمدات کی تعداد21فیصد کم ہوئی جبکہ داخلی ٹیکسوں یعنی انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب21 اعشاریہ 2 فیصد ، 34فیصد اور25 اعشاریہ6 فیصد اضافہ ہوا۔ سمارٹ فونز کے ذریعے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کیلئے ٹیکس آسان ایپ متعارف کرایا گیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان وہ پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے ملک میں ٹیکس وصولیوں کوایک تحریک کی شکل دی اورٹیکس نظام میں اصلاحات پرکام شروع کیا۔ایف بی آرکے پورٹل پرلوگوں کے سفر,زمین کے لین دین،ودہولڈنگ اورگاڑیوں سے متعلق تفصیلات میسرہیں۔

ان کاکہناتھا کہ اس سال 105ارب کے ری فنڈ جاری ہوئے۔ پچھلے سال 36ارب کے ری فنڈ جاری ہوئے تھے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...