علاج کے لیے گئے نوازشریف کی ایک مرتبہ پھر لندن کے ریسٹورنٹ سے تصویر سامنے آگئی

علاج کے لیے گئے نوازشریف کی ایک مرتبہ پھر لندن کے ریسٹورنٹ سے تصویر سامنے ...
علاج کے لیے گئے نوازشریف کی ایک مرتبہ پھر لندن کے ریسٹورنٹ سے تصویر سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) علاج کے لیے بیرون ملک گئے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایک مرتبہ پھر لندن کے ایک ریسٹورنٹ سے تصویر سامنے آگئی ہے جس میں حسن ، حسین نواز، شہبازشریف ، سلمان شہباز اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بھی دیکھا جاسکتاہے ۔ 

image : Social Media

سابق وزیراعظم کی یہ تصویر سامنے آنے پر وفاقی وزیر فواد چودھری بھی خاموش نہ رہ سکے اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ " لندن کے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہونیوالی ملاقات کے مناظر۔۔۔ " انہوں نے مزید طنز کرتے ہوئےاپنی بات کو آگے بڑھایا اور لکھا کہ " کھاؤ پیو بیماری کا علاج انتہائی انہماک سے جاری ہے اور سارے مریض بہتر محسوس کر رہے ہیں"۔

ادھر کیپیٹل ٹی وی نے شریف فیملی کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر نوازشریف اہلخانہ کے ہمراہ چہل قدمی کے لیے باہر گئے تھے ۔

فوادچوہدری کی ٹوئیٹس پر  چوہدری سردار احمد نے لکھا کہ"جلنے والوں کا منہ کالا۔خوشی کی بات ہے کہ میاں محمد نواز شریف صحت مند نظر آ رھے ھیں اللہ تعالٰی میرے قائد کو مزید صحت عطا فرمائے تاکہ مخالفین کی نیندیں حرام ھوں "۔

شعیب خان نے لکھا کہ "نوازشریف کو اس وقت وزیراعظم ہونا چاہیئے نوازشریف نے لوڈشیڈنگ ختم اور دہشت گردی ختم کی سی پیک دیا"۔

صفینہ نے لکھا کہ "اب آپ کمال کرتے ہیں،کیا بیمار شخص اب باہر فیملی کیساتھ جا کر کھانا بھی نہی کھا سکتا؟
بات کیوں کرتا ہے،چلتا کیوں ہے،مسکراتا کیوں ہے؟
ظالمو آپ وہی لوگ ہو نا
جو مرحومہ کلثوم نواز کہ بارے میں بھی یہی سب کچھ کہتے تھےکہ وہ کوئی بیمار نہی ہیں سب ڈرامہ ہے،کچھ خدا کا خوف کر لیں"۔

عباسی نے لکھا کہ "انتہائی کم ظرف لوگ ہیں ۔۔مطلب نواز شریف وہیل چیئر پر ہو ۔۔پھر ان لوگوں کو تسکین ملے گی "۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ "تمہاری حکومت نے ہی بھیجا ہے اور تمہاری حکومت کی بنائی ہوئی میڈیکل ٹیم نے بولا تھا کے وہ بیمار ہے بہت زیادہ۔ تو اب بجائے یہ فوٹو ٹویٹ کرنے والے ڈرامے کے اپنی میڈیکل ٹیم سے سوال کرو اُس سے پوچھو۔ عوام کو اور بیواقوف مت بناؤ"۔

محسن عباسی نے لکھا کہ "حکومت الزام نہیں لگاتی بلکہ کارروائی کرتی ہے، اگر غلط ضمانت ملی ہے تو عدالت سے رجوع کریں اور ضمانت منسوخ کروا دیں۔ کب تک سوشل میڈیا پر رونا رو کر یوتھیوں کو مزید بیوقوف بناتے رہیں گے"۔

علی کچھ زیادہ ہی غصے میں دکھائی دیئےا ور لکھا کہ "اب عوام کے مسائل تو آپ لوگ حل کر نہیں سکتے ۔اور پوری نوجوان عوام کی توجہ پڑھائی اور ترقی سے ہٹا دیتے ہو اور خود بھی عوامی مسائل حل نہیں کرتے بس پھر سے وہی گندی سیاست شروع کر دیتے ہیں ۔اب بس کردو ۔????
ہم عوام کے مسائل حل کرو ۔????"

عمر خان نے لکھا کہ "سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نواز شریف کو علاج کے لیے مزید مہلت یا لندن میں مزید قیام کی اجازت دینا پنجاب حکومت کے زمہ تھا اگر آپ کو لگتا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت کافی بہتر ہے تو بزدار صاحب سے کہیں کہ مزید اجازت مت دیں اور واپس بلائیں"۔

راجپوت نے لکھا کہ "اگر ڈاکٹرز نے انھیں چلنے پھرنے کا مشورہ دیا ہے تو أپکو کیوں تکلیف ہورہی ہے،کیا مریض کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ صرف اور صرف بستر پر پڑا رہے تاکہ پتہ چلے کہ فلاں بندہ مریض ہے، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے"۔

طلحہ یاسین نے لکھا کہ "غربت مکاؤ مہم جاری ،سکون صرف قبر میں ہے کی مہم شروع ہے
اس مہم کے تحت غربت کا حاتمہ کیسے کیا جائے گا..؟؟ غریبوں کو سکون کے لئے قبر میں بھیج دیا جائے گا
اس طرح نا غریب رہے گا نا غربت۔۔????شُکریہ عمران خان"

ایک اور صارف نے لکھا کہ "اب یہ رنگ بازی نہیں چلے گی تم لوگوں نے پوری گیم کر کے باہر نکالا ہے ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد بھی اس ٹیم کا حصہ تھی ۔ سب کچھ عمران کی مرضی سے ہوا"۔

کاشف قیصر نے لکھا کہ "آپ حکومت میں ہیں بھائی جان. یہ حکومت کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے. کہ کیسے کوئی بھی اس نظام کو بیوقوف بنا سکتا ہے. بجائے کہ نظام کی بہتری کے لیے قانون سازی کرنے کے آپ کس ڈھٹائی سے یہ تصویر شیئر کر رہے ہیں. خدارا اپوزیشن موڈ سے باہر نکل آئیں".

ایک اور صارف نے یہ بھی لکھا کہ "ہاہاہا، 

کیوں جناب چوہدری صاحب جلن ہو رہی ہے،ہم این آرو او نہیں دیں گے

ہم تو چاہتے ہیں اس سے بھی زیادہ اچھی تصویریں آئیں میاں کی تا کہ آپ کو اور جلن اور تکلیف ہو،سب پارٹیوں نے اپنا پانا بیانیہ بیچ دیاہے"