لاہورہائیکورٹ کے فیصلے سے پرویز مشرف کیخلاف سارے آرڈرز ختم ہو گئے،سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر

لاہورہائیکورٹ کے فیصلے سے پرویز مشرف کیخلاف سارے آرڈرز ختم ہو گئے،سابق ...
لاہورہائیکورٹ کے فیصلے سے پرویز مشرف کیخلاف سارے آرڈرز ختم ہو گئے،سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے پرویز مشرف کی درخواست پر لاہورہائیکورٹ کے فیصلے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ لاہورہائیکورٹ کے فیصلے سے لگتا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سارے آرڈرز ختم ہو گئے ہیں اور اس حد تک یہ فیصلہ درست ہے کیونکہ اس کے اثرات بڑے لاب سائیڈڈ تھے ۔

ایک سوال ” پرویز مشرف اب آزادہیں اوروہ واپس آسکتے ہیں“ کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مجھے یہ فیصلہ پڑھنا پڑھے گا ،میں نے ابھی فیصلہ پڑھا نہیں ہے لیکن میری شروع سے ہی یہ رائے تھی کہ یہ ٹرائل غیرقانونی اورغیرآئینی ہے ، اچھا ہواہے کہ اس فیصلے کو کالعدم قراردیدیاگیاہے۔

سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے عدالتی فیصلے” ملزم کی غیرموجودگی میں فیصلہ سناناغیرآئینی اورغیراسلامی ہے “کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل ٹھیک ہے جب پرویز مشرف نے کہہ دیاتھا کہ وہ آناچاہتے ہیں توان کی بات سن لی جاتی توبہترتھا،مشرف کےخلاف فیصلہ سنانے میں جلدی کی گئی اورججز جلدی سے اس کیس کو لپیٹناچاہتے تھے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...