”عمدہ کارکردگی دیکھ کر وقار یونس نے فون کیا اور کہا “ حارث رؤف نے حیران کن انکشاف کر دیا

”عمدہ کارکردگی دیکھ کر وقار یونس نے فون کیا اور کہا “ حارث رؤف نے حیران کن ...
”عمدہ کارکردگی دیکھ کر وقار یونس نے فون کیا اور کہا “ حارث رؤف نے حیران کن انکشاف کر دیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کی دریافت حارث رﺅف نے انکشاف کیا ہے کہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں عمدہ کارکردگی پر قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے فون کر کے حوصلہ افزائی کی۔

تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رﺅف نے کہا کہ لاہور قلندرز نے مجھے آسٹریلیا بھیجا جہاں 2 سال کھیلنے کا تجربہ بی بی ایل میں کام آیا کیونکہ کنڈیشنز کا علم ہونے کی وجہ سے میں بہتر کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہو سکا، میلبورن میں ہیٹ ٹرک ایک یادگار لمحہ تھا، مجھے ابھی ملک کی نمائندگی کا موقع نہیں ملا لیکن اس کے باوجود بی بی ایل کا کنٹریکٹ ملنا بہت بڑی کامیابی سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے فون پر بہت حوصلہ افزائی کی اور محنت جاری رکھنے کی نصیحت کی جس پر مجھے بہت خوشی ہے، میں اپنی کوشش جاری رکھوں گا اور مزید بہتر کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

مزید : کھیل