”میں صرف ٹی 20 کا باؤلر نہیں ہوں بلکہ۔۔۔“ حارث رؤف نے ناقدین کے منہ بند کر دئیے ، ایسا بیان دیدیا کہ آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں

”میں صرف ٹی 20 کا باؤلر نہیں ہوں بلکہ۔۔۔“ حارث رؤف نے ناقدین کے منہ بند کر ...
”میں صرف ٹی 20 کا باؤلر نہیں ہوں بلکہ۔۔۔“ حارث رؤف نے ناقدین کے منہ بند کر دئیے ، ایسا بیان دیدیا کہ آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں عمدہ کارکردگی سے دھوم مچانے والے پاکستانی فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف نے تینوں فارمیٹس میں ملک کی نمائندگی کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ باﺅلنگ کوچ وقار یونس کے فون نے حوصلہ بڑھا دیا ہے، آسٹریلیا میں 2 سال کھیلنے سے کنڈیشنز کو سمجھنے اور کارکردگی دکھانے میں مدد ملی۔

تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رﺅف نے کہا کہ اپنی توجہ صرف ٹی 20 کرکٹ پر مرکوز ہونے کے تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ون ڈے میچز میں بھی کارکردگی دکھائی ہے اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں لمبے سپیلز بھی کئے ہیں اور میں تینوں فارمیٹس میں ہی پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں۔

لاہور قلندرز نے مجھے 2 سال کیلئے آسٹریلیا بھیجا اور یہ تجربہ بی بی ایل میں کام آیا کیونکہ کنڈیشنز کا علم ہونے کی وجہ سے میں بہترین کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہو سکا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلے بغیر دنیا کی سب سے معروف لیگ کا کنٹریکٹ ملنا بڑی کامیابی اور سنہری موقع سمجھتا ہوں جس سے بھرپور ٹائدہ اٹھاﺅں گا، میلبورن سٹارز کا ماحول بڑا شاندار اور فیملی جیسا ہے اور آئندہ سیزن میں بھی اسی فرنچائز کی جانب سے کھیلوں گا۔

اس موقع پر انہوں نے لاہور قلندرز اور عاقب جاوید کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے میرا کیرئیر آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، فرنچائز کے ٹرائلز نے میری زندگی بدل دی،کبھی سوچا نہیں تھا کہ اس سطح کی کرکٹ کھیلوں گا، میری کارکردگی کی بدولت ہر کوئی مجھے پاکستان ٹیم میں شامل کرنے کی بات کر رہا ہوں اور میں اپنی باﺅلنگ پر توجہ مرکز رکھ کر کارکردگی کو مزید بہتر بنانا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کارکردگی کی بنیاد پر ہی ملک کیلئے کھیلنے کے مواقع ملتے ہیں، اگر پاکستان کی طرف سے کھیلنے کا موقع ملا تو بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا، بگ بیش کے دوران ڈیل سٹین کے ساتھ نیٹ، میچز اور ڈریسنگ روم میں زیادہ وقت گزارتے ہوئے سیکھنے کی کوشش کی، ان سے آﺅٹ سوئنگ کنٹرول کرنے کا ہنر سیکھا۔

مزید : کھیل


loading...