حکومت کی بڑی کامیابی، گڈز ٹرانسپورٹرز کی کئی روز سے جاری ہڑتال ختم ، اہم کردار کس نے ادا کیا؟

حکومت کی بڑی کامیابی، گڈز ٹرانسپورٹرز کی کئی روز سے جاری ہڑتال ختم ، اہم ...
حکومت کی بڑی کامیابی، گڈز ٹرانسپورٹرز کی کئی روز سے جاری ہڑتال ختم ، اہم کردار کس نے ادا کیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز میں مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے ملک بھر میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے جاری ہڑتال گورنر سندھ سے مذاکرات کے بعد ختم کردی گئی ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے پر امن ہڑتال کی گئی جس سے ثابت ہوا کہ ہم پر امن لوگ ہیں، ہم آج سے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے گڈز ٹرانسپورٹرز کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے گئے ہیں جس کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال 8 روز تک جاری رہی جس کے باعث کراچی کی بندرگاہ پر مال سے بھرے ہوئے کنٹینرز کو ان کے مطلوبہ مقامات تک نہیں پہنچایا جاسکا تھا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صنعت کا پہیہ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ جڑا ہوا ہے، معیشت کا پہیہ چلتا رہنا چاہیے اسے رکنا نہیں چاہیے۔