ایل او سی پر اشتعال انگیزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا اور پھر ۔۔۔

ایل او سی پر اشتعال انگیزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا ...
ایل او سی پر اشتعال انگیزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا اور پھر ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلو والیا کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی کی خلاف ورزی پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ڈی جی جنوبی ایشیا و سارک زاہد حفیظ چوہدری نے طلب کیا اور بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج نے 11 جنوری کو ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہو گیا تھا۔ شہید ہونے والے 24 سالہ محمد اشتیاق کا تعلق کھوئی رٹہ سے تھا۔بھارتی فوج کی نہتے کشمیریوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں، بھارتی اقدامات علاقائی امن اور سلامتی کےلئے خطرہ ہیں۔

مزید :

قومی -