مایہ ناز آل راؤنڈر بابراعظم کو ایک اور شاندار اعزاز مل گیا، کس ٹیم میں شامل کر لیا گیا؟ پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم کو ”ویزڈن“ کی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر 2019ءمیں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ اس ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کو سونپی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سال 2019ءمیں بابراعظم کی کارکردگی انتہائی عمدہ رہی جنہوں نے تین سنچریوں کی مدد سے 6.66 کی اوسط کیساتھ 1,092 رنز بنائے جبکہ ان کا سٹرائیک ریٹ 92.30 رہا۔ ’ویزڈن‘ نے ایک بلاگ پوسٹ میں سال 2019 کی ون ڈے ٹیم کا اعلان کیا۔
ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کو سونپی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بھارت کے روہت شرما، انگلینڈ کے جیسن روئے، پاکستان کے بابراعظم، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، انگلینڈ کے بین سٹوکس، ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ، آسٹریلیا کے مچل سٹارک، بھارت کے یوزویندرا چھاہل، بھارت ہی کے جسپریت بمرا اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کو شامل کیا گیا ہے۔