نوازشریف کی ریسٹورنٹ میں تصویر وائرل ،حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریسٹورنٹ میں تصویر وائرل ہونے کے بعد پنجاب حکومت حرکت میں آگئی۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سے رابطہ کیا ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کے ذاتی معالج سے ان کے علاج کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس حکومت پنجاب کو بھجوائی جائیں۔
واضح رہے کہ لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں لی گئی تصویر میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے علاوہ اپنے بھائی اور مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کے ساتھ موجود ہیں، اس کے علاوہ تصویر میں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود ہیں۔