آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن وزیر کی ملاقات ،امن کے فروغ کیلئے پاکستان کے اقدامات کو سراہا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن وزیر کی ملاقات ،امن کے فروغ کیلئے ...
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن وزیر کی ملاقات ،امن کے فروغ کیلئے پاکستان کے اقدامات کو سراہا

  



روالپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے جرمنی کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ کی ملاقات، خطے میں امن کے فروغ کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی ۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے وزیر مملکت برائے خارجہ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ اس موقع پر دونوں ملک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی ۔ جرمن وزیر نے خطے میں امن کے فروغ کے لئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی ۔

مزید : قومی /دفاع وطن


loading...