ویسٹ انڈیز نے مایہ ناز آل راﺅنڈر کو 3 سال بعد ٹیم میں واپس بلا لیا، نام جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

ویسٹ انڈیز نے مایہ ناز آل راﺅنڈر کو 3 سال بعد ٹیم میں واپس بلا لیا، نام جان کر ...
ویسٹ انڈیز نے مایہ ناز آل راﺅنڈر کو 3 سال بعد ٹیم میں واپس بلا لیا، نام جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

  



کنگسٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اپنے تجربہ کار آل راﺅنڈرڈ وین براوو کو تین سال کے طویل عرصے بعد ایک مرتبہ پھر ٹی 20 سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 36 سالہ ڈوین براوو کو رواں مہینے کے آخر میں آئرلینڈ کیخلاف شیڈول تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کیلئے 13 رکنی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈوین براوو نے آخری مرتبہ ستمبر 2016ءمیں پاکستان اپنا آخری ٹی 20 میچ کھیلا تھا تاہم ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کو مدنظر رکھے ہوئے ہے اور اسی کی تیاریوں کے سلسلے میں ہی ڈوین براوو کو واپس بلایا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر روجر ہارپر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈوین براوو کو ٹی 20 کرکٹ میں ’ڈیتھ باﺅلنگ‘ کی اہمیت کے مدنظر واپس بلایا گیا ہے کیونکہ ٹیم میں اس وقت ایسے کھلاڑیوں کی کمی ہے ا جبکہ ڈوین براوو کا ریکارڈ اس حوالے سے شاندار رہا ہے، وہ ناصرف خود ’ڈیتھ باﺅلنگ‘ کا شعبہ سنبھالیں گے بلکہ اس ضمن میں وہ نوجوان باﺅلرز کیلئے مینٹور کا کردار بھی ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈوین براوو نے 66 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے 1,142 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ 66 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں اور مختصر فارمیٹ میں ان کا تجربہ ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران ویسٹ انڈیز کے نوجوان باﺅلرز کیلئے یقینا اہم ثابت ہو گا۔

مزید : کھیل


loading...