30 سال کی عمر میں 8 بچے پیدا کرنے والی باہمت خاتون کی کہانی

30 سال کی عمر میں 8 بچے پیدا کرنے والی باہمت خاتون کی کہانی
30 سال کی عمر میں 8 بچے پیدا کرنے والی باہمت خاتون کی کہانی

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک 30سالہ خاتون نے صرف 10سال کے عرصے میں 8بچے پیدا کرنے نیا ریکارڈ قائم کر ڈالا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس خاتون کا نام اموجن بین ہیم ہے جو برطانوی قصبے شمپلنگ کی رہائشی ہے، جس کی 10سال قبل شادی ہوئی تھی۔ اس کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد وہ کبھی اس نے مسلسل ایسے 10ماہ نہیں گزارے جب وہ حاملہ نہ ہو۔ ان دس سالوں کا زیادہ تر وقت اس نے حمل کے ساتھ ہی گزارا۔

اموجن کا 52سالہ پیٹراپنے ان آٹھ بچوں کو کھلانے کے لیے نائٹ شفٹس بھی کرتا ہے۔ ان کے کھانے پینے پر 200پاﺅنڈ فی ہفتہ خرچ ہوتے ہیں۔ اموجن مزید اولاد کے لیے بھی پرعزم ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میرے 10بچے ہوں اور میں جلد از جلد باقی دو بچے بھی پیدا کرنا چاہتی ہوں۔ مجھے بچے پیدا کرنا بہت اچھا لگتا ہے اور میرے خیال میں میں برطانیہ کی سب سے زیادہ افزائش نسل کی صلاحیت رکھنے والی عورت ہوں۔“تاہم پیٹر کا کہنا ہے کہ ”بچے مجھے بھی بہت اچھے لگتے ہیں مگر اتنے سارے بچوں والا گھر چلانا کسی فوجی آپریشن کی طرح محسوس ہوتا ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس