ایم کیو ایم کے تحفظات، وزیراعظم نے اہم فیصلہ کرلیا

ایم کیو ایم کے تحفظات، وزیراعظم نے اہم فیصلہ کرلیا
ایم کیو ایم کے تحفظات، وزیراعظم نے اہم فیصلہ کرلیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیوایم پاکستان کے تحفظات کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اسد عمرنے رابطہ کیا۔ وزیر منصوبہ بندی نے وزیر اعظم کو ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات بارے آگاہ کیا۔خیال رہے کہ پیر کے روز حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے بہادر آباد میں ایم کیو ایم سے ملاقات کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کا اجلاس منگل کو بلا لیا ہے۔اجلاس میں اتحادی جماعتوں سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں جہانگیر ترین، اسد عمر ، پرویز خٹک، عمران اسماعیل اور شہزاد ارباب شرکت کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اسد عمر اجلاس کے شرکاءکو ایم کیو ایم سے ملاقات بارے آگاہ کریں گے، حکومتی کمیٹی دوبارہ ایم کیوایم قیادت سے ملاقات کرے گی، حکومتی کمیٹی دیگر اتحادی جماعتوں سے بھی جلد ملاقاتیں کرے گی۔

مزید : قومی


loading...