نوجوان خوبرو ماڈل نیم برہنہ زخمی حالت میں جھاڑیوں سے دریافت
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کی نوجوان خوبرو ماڈل کسینیا پونتس (Ksenia Puntus)ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔ میل آن لائن کے مطابق 21سالہ کسینیا ووگ میگزین کے لیے بھی ماڈلنگ کر چکی ہے۔ گزشتہ روز وہ اپنے بوائے فرینڈ کے فلیٹ کی کھڑی سے تیسری منزل سے نیچے گر گئی۔ اس وقت وہ برہنہ حالت میں تھی۔ کھڑکی سے گر کر وہ نیچے موجود جھاڑیوں میں بے سدھ پڑی تھی۔
رپورٹ کے مطابق کئی گھنٹے تک5ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں کسینا اسی حالت میں جھاڑیوں میں پڑی رہی۔ جب صبح سڑک کی صفائی کرنے والا ایک ورکر آیا تو اس نے اسے جھاڑیوں میں برہنہ اور زخمی حالت میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ کسینا کا بوائے فرینڈ معروف مفلم ڈائریکٹر نکیتا میلہلکوف کا پوتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کسینا کی چھاتی پر شدید زخم آئے ہیں اور اس کے کولہے، پسلیاں اور ٹانگیں ٹوٹ چکی ہیں۔اس کی یادداشت بھی متاثر ہوئی ہے اوراسے اپنے نام کے سوا کچھ یاد نہیں رہا۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کھڑکی سے کیسے گری۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔