تصویر بنانے کی کوشش میں 21 سالہ خوبرو لڑکی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

تصویر بنانے کی کوشش میں 21 سالہ خوبرو لڑکی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی
تصویر بنانے کی کوشش میں 21 سالہ خوبرو لڑکی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

  



کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) سیلفی کے جنون نے ایک اور نوجوان لڑکی کی جان لے لی۔ دی مرر کے مطابق 21سالہ برطانوی لڑکی میڈلین ڈیویس سیاحت کے لیے آسٹریلیا گئی ہوئی تھی جہاں اس نے ایک 98فٹ اونچی چٹان پر خطرناک پوزیشن میں کھڑے ہو کر سیلفی لینے کی کوشش کی اور نیچے گر کر موت کے گھاٹ اتر گئی۔ یہ واقعہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے قریب واقع ڈائمنڈ بے کلفس پر پیش آیا۔

اس چٹان پر سیاح اکثر سیلفی بنانے ہی جاتے ہیں چنانچہ انتظامیہ نے یہاں ڈھلوان کی طرف جنگلے لگا رکھے ہیں۔ میڈلین منفرد سیلفی کے جنون میں وہ جنگلہ پھلانگ کر آگے خطرناک حصے میں چلے گئی جہاں سے اس کا پاﺅں پھسل گیا اور وہ 98فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ اگلا تمام گھر گھر والوں سے رابطہ نہ ہونے پر وہ متفکر ہوئے اور پولیس کو رپورٹ کی جس نے اس کی تلاش شروع کی اور چند گھنٹے بعد پولیس والوں کو اس کی لاش مل گئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...