آج سرخ بالوں والوں کو چومنے کا عالمی دن ہے

آج سرخ بالوں والوں کو چومنے کا عالمی دن ہے
آج سرخ بالوں والوں کو چومنے کا عالمی دن ہے

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں کئی طرح کے عالمی دن منائے جاتے ہیں۔ ان میں ایک سرخ بالوں والے مردوخواتین کو بوسہ دینے کا عالمی دن بھی ہے جو ہر سال 12جنوری کو منایا جاتا ہے۔ گزشتہ روز بھی یہ دن منایا گیا اور دنیا بھر میں لوگوں نے ایسے مردوخواتین کے ساتھ محبت کا اظہار کیا جن کے پیدائشی طور پر سرخ بال ہوتے ہیں۔ دی مرر کے مطابق ایسے لوگوں کو ’جنجر ‘ (Ginger)بھی کہا جاتا ہے چنانچہ اسی مناسبت سے اس دن کا نام ’کِس اے جنجر ڈے‘ (Kiss A Ginger Day)رکھا گیا ہے۔

اس دن کی بنیاد 2009ءمیں کینیڈین شخص ڈیرک فورجی نے ’کِک اے جنجر ڈے‘ نامی تہوار کے مقابلے میں رکھی تھی۔ ’کِک اے جنجر ڈے‘ سرخ بالوں والے مردوخواتین سے نفرت کے اظہار کا دن تھا۔ لوگوں میں ایک تاثر پایا جاتا ہے کہ ایسے لوگ پیدائشی طور پر بیمار ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی جلد اور بالوں کی رنگت اس طرح ہوتی ہے۔ امریکہ میں 2016ءمیں ’کِک اے جنجر ڈے‘ پر پابندی لگا دی گئی تھی تاہم ’کِس اے جنجر ڈے‘ دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...