آج کل مردوں کے عضو خاص ٹوٹنے کیوں لگے؟ تازہ تحقیق میں انتہائی شرمناک انکشاف سامنے آگیا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی محکمہ صحت نے مردوں کے جنسی عضو ٹوٹنے کا حیران کن انکشاف کیا ہے اور اس کی شرمناک وجہ بھی بتا دی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق این ایچ ایس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 164ایسے کیس سامنے آئے جن میں مردوں کے عضو مخصوصہ ٹوٹ گئے اور ان کی سرجری کی گئی۔ یہ تعداد 2014-15کی نسبت 38فیصد زیادہ تھی، جس کی وجہ فحش فلموں کا عام ہونا اور ویاگرا کا استعمال ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ”فحش فلموں کی وجہ سے مردوخواتین جنسی عمل کے ایسے طریقے اختیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں جیسے وہ ان فلموں میں دیکھتے ہیں۔ حالانکہ ایسے طریقے عام زندگی میں خطرناک ہو سکتے ہیں۔ ان سے مردوں کے جنسی اعضاءٹوٹنے بہت زیادہ احتمال ہوتا ہے۔ گزشتہ سال اس طرح کے جتنے کیس سامنے آئے ان میں اکثر کا مسئلہ علاج سے حل ہو گیا لیکن کچھ سنگین کیس تھے جن میں سرجری کرکے متاثرہ ٹشوز کو ٹانکے لگانے پڑے۔ گزشتہ سال اس طرح کا سب سے کم عمر مریض 18سال کا تھا اور سب سے زیادہ عمر کا مریض 79سال کا تھا۔“