”اچھی خبر آگئی ہے “تجزیہ کار مظہر عباس کا آرٹیکل 6ختم کرنے کا مشورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ جو کہا جارہاہے تھا کہ اچھی خبر آئے گی تو اچھی خبر آگئی ہے ، تین نومبر کو ایک آرمی چیف نے ایمرجنسی پلس کا لفظ استعمال کیا تھا، غیر ضروری حالات پیدا کرنے کی بجائے آرٹیکل 6کو ختم کردینا چاہئے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ جو کہا جارہاہے تھا کہ اچھی خبر آئے گی تو اچھی خبر آگئی ہے ، تین نومبر کو ایک آرمی چیف نے ایمرجنسی پلس کا لفظ استعمال کیا تھا ، ججز کو نظر بندیا اور میڈیا کو بند کردیا تھا اور آ ج آئین وقانون کے مطابق فیصلے مانگے جارہے ہیں تو پرویز مشرف کا پہلا اقدام اور دوسرا اقدام کیا آئین کے مطابق تھا ؟
مظہر عباس کا کہنا تھا کہ جب پہلی بار پرویز مشرف نے آکر تقریر کی تو اس وقت قومی ترانہ بھی نہیں بجایاگیا تھا ، قومی ترانہ اس لئے نہیں بجایا گیا تھا کہ پرویز مشرف کے پاس کوئی پوزیشن ہی نہیں تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اب اگر عدالتیں کہتی ہیں کہ ایمرجنسی ٹھیک تھی اور آئین صحیح ٹوٹا ہے تو پھر غیر ضروری حالات پیدا کرنے کی بجائے آرٹیکل 6کو ختم کردینا چاہئے ۔