”تمہاری شکل پورن فلموں کے اداکار سے ملتی ہے“سعودی فوجی افسر نے امریکی فوجیوں کو کیوں مارا ؟وجہ سامنے آگئی

”تمہاری شکل پورن فلموں کے اداکار سے ملتی ہے“سعودی فوجی افسر نے امریکی ...
”تمہاری شکل پورن فلموں کے اداکار سے ملتی ہے“سعودی فوجی افسر نے امریکی فوجیوں کو کیوں مارا ؟وجہ سامنے آگئی

  



واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا میں زیرتربیت درجن بھر سعودی فوجیوں کو بے دخل کرکے اپنے ملک واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔امریکی ٹی وی چینل سی این این کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے سعودی عرب کی فضائیہ کے افسران کے تربیتی پروگرام پر نظرثانی کرتے ہوئے انہیں ملک سے نکال دینے کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ برس ان زیرتربیت فوجیوں میں سے ایک نے فلوریڈا میں امریکی بحریہ کے تربیتی ہوائی اڈے پر امریکی بحریہ کے تین افسروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ سعودی عرب کا 21برس کا افسر سیکنڈ لیفٹیننٹ سعیدالشامرانی تھا۔ اس نے امریکی اہلکاروں کی طرف سے مسلسل مذاق کا نشانہ بنانے پر یہ قدم اٹھایا تھا۔ امریکی بحریہ کے اہلکار اس سے کہتے تھے کہ تمہاری شکل پورن فلموں کے اداکار سے ملتی ہے۔ سعیدالشامرانی کو موقع پر ہی ہلاک کردیا گیا تھا۔ملک بدر کیے جانے والے زیرتربیت فوجیوں پر سعیدالشامرانی کی مدد کرنے، انتہا پسندانہ خیالات رکھنے اور چائلڈ پرونوگرافی کا الزام ہے ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...