”ہم اس گراﺅنڈ میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے تیار ہیں“ ویرات کوہلی نے ’چیلنج‘ قبول کر لیا

”ہم اس گراﺅنڈ میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے تیار ہیں“ ویرات کوہلی ...
”ہم اس گراﺅنڈ میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے تیار ہیں“ ویرات کوہلی نے ’چیلنج‘ قبول کر لیا

  



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے گابا کرکٹ سٹیڈیم برسبین میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جہاں آسٹریلین ٹیم ابھی تک کھیلے گئے تمام ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز میں کامیاب رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے کہا کہ ”ہم نے بھارت نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا ہے اور اس پر بہت خوش بھی ہیں، ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ اب ہر ٹیسٹ سیریز کیلئے پرجوش فیچر بن چکا ہے لہٰذا ہم آسٹریلیا کیخلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔“

ان کا کہنا تھا کہ ”ہم اس چیلنج کیلئے بالکل تیار ہیں، گابا ہو یا پرتھ، وائٹ بال کرکٹ ہو یا ریڈ بال یا پھر پنک بال کرکٹ، اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔بطور ٹیم ہمارے پاس صلاحیت ہے اور ہم دنیا میں کہیں بھی کسی بھی ٹیم کیخلاف کھیلنے کیلئے بھرپور تیار ہیں۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”آسٹریلیا کیخلاف بہت زیادہ کھیلتے ہیں اس لئے دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کی خوبیوں اور خامیوں سے واقف ہیں۔ آسٹریلین کھلاڑی جس طرح کے مائنڈ سیٹ اور صلاحیتوں کیساتھ میدان میں اترتے ہیں، ہمیشہ ہی ان کیخلاف کھیلنے میں بہت لطف آتا ہے۔“

مزید : کھیل


loading...