ایس پی پولیس نے خود کشی کرلی

ایس پی پولیس نے خود کشی کرلی
ایس پی پولیس نے خود کشی کرلی

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایس پی میاں ابرار حسین نیکو کارہ نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق میاں ابرار حسین نیکو کارہ سی ٹی او فیصل آباد اور ڈی پی او خوشاب کے عہدوں پر تعینات رہ چکے تھے۔ وہ اس وقت  روات ٹریننگ سکول میں بطور پرنسپل تعینات تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابرار حسین نیکو کارہ نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔ ان کا تعلق چنیووٹ کے نواحی علاقے ہرسہ شیخ سے تھا ، وہ نو منتخب جنرل سیکرٹری بار میاں عرفان نیکو کارہ کے بھائی اور 2014 کے دھرنے کے دنوں میں شہرت پانے والے ایس ایس پی محمد علی نیکو کارہ کے کزن تھے۔ میاں ابرار حسین نیکو کارہ نے سوگواران میں اہلیہ اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں۔

مزید : Breaking News /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...