”آپ کے تمام مطالبات پورے کرنے کیلئے تیارہوں“، وزیر اعظم نے خالد مقبول صدیقی کو اسلام آباد بلالیا

”آپ کے تمام مطالبات پورے کرنے کیلئے تیارہوں“، وزیر اعظم نے خالد مقبول صدیقی ...
”آپ کے تمام مطالبات پورے کرنے کیلئے تیارہوں“، وزیر اعظم نے خالد مقبول صدیقی کو اسلام آباد بلالیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے خالد مقبول صدیقی سے رابط کرکے ان کو ملاقات کیلئے اسلام آباد طلب کرلیاہے، وزیر اعظم نے متحدہ سربراہ کو مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے سربراہ خالدمقبول صدیقی سے رابطہ کرکے ملاقات کے لئے اسلام آباد بلالیا ہے ۔ وزیر اعظم نے خالد مقبول صدیقی کویقین دہانی کروائی ہے کہ میں آپ کے تمام مطالبات پورے کرنے کیلئے تیار ہوں۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے حوالے سے کئے معاہدے پر عمل در آمد نہ ہونے کی وجہ سے وفاقی کابینہ سے علیحدگی کااعلان کررکھاہے البتہ ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ وہ حکومتی بنچوں پر رہے گی اورحکومت کے ساتھ تعاون بھی جاری رکھے گی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...