شاداب خان نے ٹی 20 کیرئیر میں سب سے بڑا انفرادی سکور بنا لیا، صرف 41 گیندوں پر کتنے رنز بنائے؟ جان کر ہر کوئی داد دینے پر مجبور ہو جائے

شاداب خان نے ٹی 20 کیرئیر میں سب سے بڑا انفرادی سکور بنا لیا، صرف 41 گیندوں پر ...
شاداب خان نے ٹی 20 کیرئیر میں سب سے بڑا انفرادی سکور بنا لیا، صرف 41 گیندوں پر کتنے رنز بنائے؟ جان کر ہر کوئی داد دینے پر مجبور ہو جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز نوجوان لیگ سپنر شاداب خان نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) کے میچ میں ٹی 20 کیرئیر کا سب سے بڑا انفرادی سکور بنا لیا۔
تفصیلات کے مطابق شاداب خان نے اس میچ میں 41 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کی بدولت ان کی ٹیم ڈھاکہ پلاٹون کو جیت کیلئے 145 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوئی۔ نوجوان لیگ سپنر نے بیٹنگ کے بعد باﺅلنگ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائی اور دو اہم وکٹیں بھی حاصل کیں تاہم وہ دونوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی کے باوجود ٹیم کو جیت نہ دلا سکے۔
انہوں نے خطرناک بلے باز کرس گیل کی وکٹ حاصل کی اور پھر بنگلہ دیشی ٹیم کے کھلاڑی امر القیس کو بھی پویلین کی راہ دکھائی تاہم چٹاگانگ چیلنجرز نے مطلوبہ ہدف 14 گیندیں پہلے ہی حاصل کر کے ڈھاکہ پلاٹون کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

مزید :

کھیل -