”نوازشریف جس جگہ کھانا کھا رہے ہیں وہ فائیو سٹار ہوٹل۔۔۔“ن لیگی رہنما نے وضاحت کردی

”نوازشریف جس جگہ کھانا کھا رہے ہیں وہ فائیو سٹار ہوٹل۔۔۔“ن لیگی رہنما نے ...
”نوازشریف جس جگہ کھانا کھا رہے ہیں وہ فائیو سٹار ہوٹل۔۔۔“ن لیگی رہنما نے وضاحت کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ حکومت عجیب حکومت ہے جو کہہ رہی کہ نوازشریف فائیو سٹار ہوٹل میں بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں ،پہلی بات تو یہ ہے کہ نواز شریف جہاں بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں ، وہ فائیوسٹارہوٹل نہیں لگ رہا۔

نجی نیوز چینل ہم نیوز میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ حکومت عجیب حکومت ہے جو کہہ رہی کہ نوازشریف فائیو سٹار ہوٹل میں بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں ،پہلی بات تو یہ ہے کہ نواز شریف جہاں بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں ، وہ فائیوسٹارہوٹل نہیں لگ رہا اور دوسری بات یہ ہے کہ یہ کہاں لکھا ہواہے کہ بیمار آدمی کھانا نہیں کھا سکتا ؟انہوں نے کہا کہ بیمار ہونے کا یہ مطلب ہے کہ آدمی اپنے اہل خانہ کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی نہیں کھا سکتا ہے ۔

مزید : قومی


loading...