پرویز مشرف کوتاریخ کی عدالت میں پھانسی ہوچکی ہے ، پلوشہ خان کا دعویٰ

پرویز مشرف کوتاریخ کی عدالت میں پھانسی ہوچکی ہے ، پلوشہ خان کا دعویٰ
پرویز مشرف کوتاریخ کی عدالت میں پھانسی ہوچکی ہے ، پلوشہ خان کا دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہاہے کہ پرویز مشرف نے واپس نہیں آنا تھا اور ان کوپھانسی بھی نہیں ہونی تھی لیکن تاریخ کے فیصلے میں ان کوپھانسی ہوگئی ہے۔

نجی نیوز چینل ہم نیوز میں گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ عمران خان خود پرویزمشرف کے اقدامات پر تنقید کرتے رہے اور تحریک انصاف کی حکومت خود اس کیس میں پیش ہوتی رہی، اگر یہ غیر آئینی تھا تو حکومت کیوں خصوصی عدالت میں ڈیڑھ سال تک پیش ہوتی رہی ؟

پلوشہ خان کا کہناتھا ایک فیصلے عدالت کے ہوتے ہیں اورایک تاریخ کے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خدا اورتاریخ کے فیصلے ضروری ہیں ، پرویز مشرف نے واپس نہیں آنا تھا اور ان کوپھانسی بھی نہیں ہونی تھی لیکن تاریخ کے فیصلے میں ان کوپھانسی ہوگئی ہے۔

مزید : قومی