بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان دو مرحلوں میں ہونے کا امکان مگر کیسے؟ سب پتہ چل گیا

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان دو مرحلوں میں ہونے کا امکان مگر کیسے؟ سب ...
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان دو مرحلوں میں ہونے کا امکان مگر کیسے؟ سب پتہ چل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹیسٹ سیریز کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان دو مرحلوں میں ہونے کا امکان ہے اور توقع ہے کہ قومی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپیئن شپ کیلئے بنگلہ دیش ٹیم کیخلاف دو ٹیسٹ میچ دو مرحلوں میں کھیل سکے گی۔
نجی خبر رساں ادارے ”جیو نیوز“ نے اطلاعات کے حوالے سے بتایا ہے کہ بنگلہ دیش حکومت نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نظم الحسن کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان کا دورہ مختصر رکھا جائے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شیڈول پہلا ٹیسٹ میچ، جو ڈے اینڈ نائٹ ہو گا، کھیل کر وطن روانہ ہو جائے گی اور راولپنڈی میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ کیلئے چند دن بعد دوبارہ پاکستان آئے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے رابطہ کرنے پر تازہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بی سی بی کو ایک ہفتے قبل پی سی بی نے ہی سیریز دو مرحلوں میں کھیلنے کی تجویز پیش کی تھی۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے اعلان کیا ہے کہ حکومتی ایڈوائس کے مطابق پاکستان میں صرف ٹی 20 سیریز کھیل سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان میں صرف مختصر قیام کرسکتی ہے
یاد رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے شیڈول کے مطابق رواں ماہ ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز کیئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے لیکن یہ دورہ اس وقت غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ بنگلہ دیش ٹیسٹ میچز نہ کھیلنے جبکہ پی سی بی پاکستان میں ہی پہلے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے فیصلے پر قائم ہے۔

مزید :

کھیل -