پاکستانیوں کا سردی نے برا حال کردیا لیکن وہ جگہ جہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سے بھی اوپر چلا گیا، شدید گرمی سے شہری بے حال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں شدید سردی کا راج ہے لیکن آسٹریلیا وہ جگہ ہے جہاں گرمی نے شہریوں کا برا حال کر رکھا ہے۔
پیر کے روز آسٹریلیا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت اونسلو ایئر پورٹ پر ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ 42.3 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔ مونومنٹ ایئر پورٹ پر درجہ حرارت 42.1 ، جیروئس میں 41.8 اور ولونگرو میں درجہ حرارت 41.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
13 جنوری 2020 کو سب سے کم درجہ حرارت روس کے اوکیوچوچیو میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ منفی 52.9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اگر کم ترین درجہ حرارت والے ٹاپ 10 شہروں کی بات کی جائے تو ٹاپ 9 شہر روس کے ہی ہیں جہاں درجہ حرارت منفی 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا ہے۔ سرد ترین علاقوں کی فہرست میں 9 ویں نمبر پر کینیڈا کا شہر ریبٹ کیٹل ہے جہاں درجہ حرارت منفی 49.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔