ایم کیوایم کے مفادات پورے نہ ہوئے تو حکومت سے الگ ہوجائیگی، فواد چودھری نے واضح کردیا

ایم کیوایم کے مفادات پورے نہ ہوئے تو حکومت سے الگ ہوجائیگی، فواد چودھری نے ...
ایم کیوایم کے مفادات پورے نہ ہوئے تو حکومت سے الگ ہوجائیگی، فواد چودھری نے واضح کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاہے کہ ہم کوئی ایک سیاسی جماعت کی حکومت نہیں ہیں، اگر ایم کیوایم کو پتہ چلے گا کہ ان کے مفادات پورے ہورہے ہیں تو وہ حکومت کے اتحادی رہیں گے اور اگر نہیں ہونگے تو اتحاد ی نہیں رہیں گے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہا کہ ہم کوئی ایک سیاسی جماعت کی حکومت نہیں ہیں، ہم میں اتحادی پارٹیاں ہیں، آنے جانے کی بات کا زیادہ دارو مدار اس بات پر ہے کہ ان کے سیاسی مفادات پورے ہورہے ہیں یانہیں ہورہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیوایم کو پتہ چلے گا کہ ان کے مفادات پورے ہورہے ہیں تو وہ حکومت کے اتحادی رہیں گے اور اگر نہیں ہونگے تو اتحاد ی نہیں رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں تحریک انصاف کی سیٹیں ایم کیو ایم سے زیادہ ہیں، اس لئے وفاقی حکومت پر کراچی کے حوالے سے زیادہ دباﺅ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال نظر نہیں آتا کہ ایم کیو ایم حکومت سے اپنے راستے الگ کرلے گی ۔

فواد چودھری نے کہاہے کہ طارق بشیر چیمہ بہت شاندار آدمی ہیں ،ان کی جانب سے کبھی ہلکی بات نہیں کی گئی ، ان کی جانب سے پیش کئے گئے تحفظات میں وزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت فنڈز کا مسئلہ ہے ،سیاست میں لین دین چلنا رہتاہے ، حکومتیں اس طرح نہیں گرتیں، اس وقت عمران خان کے قد کا پاکستان کے اندر کوئی نہیں ہے اور اپوزیشن خود بھی بکھری ہوئی ہے ،اپوزیشن کے تو اپنے اپوزیشن لیڈر کا پتہ نہیں چل رہا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کوئی روایتی سیاستدان نہیں ہیں ،اگر عمران خان روایتی سیاستدان ہوتے تو اس وقت تک موجودہ سیاسی پارٹیاں ویسے ہی ختم ہوچکی ہوتی اور یہ لوگ تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہوتے ۔

مزید : قومی


loading...