اسد عمر نے اپنی وزارت خزانہ کے دور میں آئی ایم ایف پروگرام کومسترد کرنے کی وجہ بتادی

اسد عمر نے اپنی وزارت خزانہ کے دور میں آئی ایم ایف پروگرام کومسترد کرنے کی ...
اسد عمر نے اپنی وزارت خزانہ کے دور میں آئی ایم ایف پروگرام کومسترد کرنے کی وجہ بتادی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ میں نے آئی ایم ایف کے جس پروگرام کو مسترد کیا ہے اس کو پاکستان میں کوئی ماہر معیشت نہیں سمجھتا تھا کہ یہ پاکستان کیلئے ٹھیک تھالیکن یہ کہہ رہے تھے کہ پاکستان کوآئی ایم ایف پروگرام جلد از جلد لے لیناچاہئے۔

نجی نیوز چینل 92نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسدعمرنے کہا کہ میں نے آئی ایم ایف کے جس پروگرام کو مسترد کیا ہے اس کو پاکستان میں کوئی ماہر معیشت نہیں سمجھتا تھا کہ یہ پاکستان کیلئے ٹھیک تھالیکن یہ کہہ رہے تھے کہ آئی ایم ایف پروگرام جلد از جلد لے لیناچاہئے ۔

اسد عمر کا کہنا تھاکہ مجھ پر جتنی بھی تنقید کی جائے لیکن میں اس بات پر مطمئن ہوں کہ میں نے پاکستان کے عوام کے لئے جنگ لڑی ہے جو لوگ ملک سے محبت کرتے ہیں وہ نیشنلسٹ ہوتے ہیں ، اس میں کوئی شک نہیں ہے ۔انہوں نے کہا ہم کو دنیا کے ساتھ دوستی بنانی ہے ، اپنے دوستوں میں اضافہ کرنا ہے دشمنوں میں اضافہ نہیں کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس بنیادی اصول پر یقین رکھتے ہیں کہ ہم نے فیصلے وہ کرنے ہیں جوپاکستان کے مفاد میں ہوں ، ہم اب کسی کی جنگ لڑنے کیلئے تیار نہیں ہے ، ہم وہ کریں گے جو پاکستان کے مفاد میں ہوگا ۔

مزید : قومی