شہزاد ہ ہیری اور میگھن کاشاہی خاندان سے دستبرداری کا فیصلہ ، ملکہ برطانیہ نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

شہزاد ہ ہیری اور میگھن کاشاہی خاندان سے دستبرداری کا فیصلہ ، ملکہ برطانیہ نے ...
شہزاد ہ ہیری اور میگھن کاشاہی خاندان سے دستبرداری کا فیصلہ ، ملکہ برطانیہ نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملکہ برطانیہ کوئین الزبتھ نے کہاہے کہ ہیری اور میگھن کے فیصلے کا احترام کریں گے ، ہیری نے واضح کیاہے کہ وہ عوام کے پیسوں پر زندگی نہیں گزارناچاہتا ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان کے بڑوں کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ملکہ برطانیہ نے کہا کہ خواہش ہے کہ ہیری اور میگن سنیئر رائل رہیں ، خاندان کے افراد سے کہاہے کہ چند روز میں فیصلہ کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیری نے واضح کیاہے کہ وہ عوام کے پیسوں پر زندگی نہیں گزارناچاہتا ، طے کیاہے کہ ہیری اور میگن معینہ وقت تک برطانیہ اور کینیڈا میں رہیں گے ۔ ملکہ الزبتھ کا کہناتھا کہ ہیر ی اور میگھن کے فیصلے کا احترام کریں گے ۔

مزید : اہم خبریں /ڈیلی بائیٹس


loading...