کیا وفاقی حکومت خصوصی عدالت کوغیر آئینی قراردینے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں جائیگی؟سینیٹر ولید اقبال نے واضح کردیا

کیا وفاقی حکومت خصوصی عدالت کوغیر آئینی قراردینے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ ...
کیا وفاقی حکومت خصوصی عدالت کوغیر آئینی قراردینے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں جائیگی؟سینیٹر ولید اقبال نے واضح کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے سینیٹر ولید اقبال نے کہاہے کہ وفاقی حکومت خصوصی عدالت کو غیر آئینی دینے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پرسپریم کورٹ میں نہیں جائیگی کیونکہ وفاقی حکومت اس فیصلے پر پہلے ہی پوزیشن لے چکی ہے ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ولید اقبال نے کہا کہ خصوصی عدالت سے متعلق جو لاہور ہائیکورٹ کے بنچ نے فیصلہ کیاہے ، یہ مختصر فیصلہ ہے ، ابھی تفصیلی فیصلہ آنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کا ہوگا ۔

ولید اقبال کا کہناتھاکہ یہ بات ابھی قبل ازوقت ہے کہ وفاقی حکومت اس فیصلے پرسپریم کورٹ میں نہیں جائیگی کیونکہ وفاقی حکومت اس فیصلے پر پہلے ہی پوزیشن لے چکی ہے ،اگر کوئی شہری چاہے تو سپریم کورٹ میں جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عدالتیں قانون کے مطابق کام کرتی ہیں ، چیف جسٹس نے کہا تھا کہ دو وزرائے اعظم کونا اہل کیاہے اور ایک کوگھر بھیجاہے اور ایک فیصلہ اور آرہاہے ۔

مزید : قومی


loading...