شہباز شریف نے بازی پلٹنے کی تیاریاں کرلیں، خود وزارت عظمیٰ کے امیدوار، پی پی کو کیا کچھ ملے گا؟ ایک اور لندن پلان کی تفصیلات سامنے آگئیں

شہباز شریف نے بازی پلٹنے کی تیاریاں کرلیں، خود وزارت عظمیٰ کے امیدوار، پی پی ...
شہباز شریف نے بازی پلٹنے کی تیاریاں کرلیں، خود وزارت عظمیٰ کے امیدوار، پی پی کو کیا کچھ ملے گا؟ ایک اور لندن پلان کی تفصیلات سامنے آگئیں

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر لندن میں بیٹھ کر سیاسی بازی پلٹنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، ذرائع نے شہباز شریف کے خفیہ پلان کے بارے میں اہم معلومات فراہم کردیں۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایک اور لندن پلان کی تیاریاں زورو شور کے ساتھ جاری ہیں، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لندن میں با اثر شخصیات سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ مسلم لیگ ن تحریک انصاف حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

شہباز شریف اگلے ماہ پاکستان آئیں گے، وہ 15 فروری سے قبل پاکستان پہنچیں گے لیکن اس سے پہلے اہم لیگی رہنماﺅں کو لندن طلب کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماﺅں کو مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک سونپا جائے گا۔

لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف، خرم دستگیر، رانا تنویر اور رانا ثناءاللہ کو لندن طلب کیا جاسکتا ہے اور انہی رہنماﺅں کو اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکومت کی اتحادی جماعتوں سے بھی رابطوں کا ٹاسک دیا جائے گا۔

ن لیگ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے ساتھ کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی پر عمل کیا جائے گا، وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف خود امیدوار ہوں گے جبکہ پیپلز پارٹی کو چند وزارتیں اور سپیکر شپ آفر کی جائے گی۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی


loading...