سوال یہ ہے کہ کیا ہائیکورٹ کو یہ اختیار تھا ؟ جسٹس (ر)شائق عثمانی نے خصوصی عدالت سے متعلق فیصلے پر سوال اٹھا دیا

سوال یہ ہے کہ کیا ہائیکورٹ کو یہ اختیار تھا ؟ جسٹس (ر)شائق عثمانی نے خصوصی ...
سوال یہ ہے کہ کیا ہائیکورٹ کو یہ اختیار تھا ؟ جسٹس (ر)شائق عثمانی نے خصوصی عدالت سے متعلق فیصلے پر سوال اٹھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس (ر) شائق عثمانی نے کہاہے کہ خصوصی عدالت سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی تھی،سوال یہ ہے کہ کیا ہائیکورٹ کو خصوصی عدالت کے قیام کیخلاف اپیل سننے کا اختیار تھا ؟
اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے جسٹس(ر) شائق عثمانی نے کہا کہ خصوصی عدالت سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی تھی ،خصوصی عدالت 1976کے ایکٹ کے تحت بنائی گئی تھی ،سوال یہ ہے کہ کیا ہائیکورٹ اپیل سننے کا اختیار تھا ؟
جسٹس (ر) شائق عثمانی کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالت کے فیصلے پر اپیل سپریم کورٹ میں کی جاسکتی ہے ،ہائیکورٹ اس پر کیسے فیصلہ دے سکتی ہے ؟

مزید :

قومی -