جانی خیل اقوام کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہو چکا، شوکت علی یوسفزئی 

جانی خیل اقوام کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہو چکا، شوکت علی یوسفزئی 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈویژنل کمشنر بنوں شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیر سب ڈویژن جانی خیل اقوام کیلئے ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے جس میں جانی خیل منڈی کی تزئین و آرائش اور خوبصورتی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام کے جائز شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گاتاکہ انکی محرومیوں کا خاتمہ ہو سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بروز منگل اپنے دفتر میں وزیر سب ڈویژن جانی خیل اقوام کے عمائدین سے ملاقات کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر لکی مروت، اسسٹنٹ کمشنر پراجیکٹس اور دیگر متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کے علاوہ وفد کے اراکین مے سبحان علی، نورمحمد اور مبارک شاہ شامل تھے۔ کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار بحیثیت کمشنر جانی خیل منڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا اور آئندہ بھی بہت جلد تمام ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت دوبارہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ وہاں کے لوگوں کے جائز مطالبات کو حل کئے جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جانی خیل اقوام کیلئے وہ خصوصی طور پر وزیر اعلیٰ سے درخواست بھی کرینگے جس کی وجہ سے اس علاقے کی پسماندگی کا خاتمہ ہو جائیگاجبکہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے ترقی یافتہ علاقوں میں شمار ہونے لگے گا۔اس موقع پر جانی خیل اقوام کے عمائدین پر مشتمل وفد نے ڈویژنل کمشنر بنوں شوکت علی یوسفزئی کی خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جانی خیل اقوام کی ترقی کیلئے کمشنر بنوں ڈویژن مخلصانہ کردار ادا کررہے ہیں جس کی وہ تہہ دل سے مشکور ہیں اور وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہر معاملے پر مکمل تعاون جاری رکھیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -