عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے،سید محمد اشتیاق ارمڑ

عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے،سید محمد اشتیاق ارمڑ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت عوام کو بلا تفریق بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نظریے سے قوم میں شعور پیدا ہوا جبکہ کمیشن مافیاکے مکمل خاتمے کیلئے تاریخی قانون سازی کی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوامی مسائل کے حل پر بھرپور توجہ دے رہی ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے تاکہ پسماندہ علاقوں کی محرومیوں کا ازالہ ہو سکے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت نے صحت و تعلیم،بلدیات و جنگلات اور دیگر سماجی شعبوں میں عوامی فلاح و بہبود کی خاطر کئی اصلاحات کی ہیں جس سے صوبے میں مفاد عوام کی ترقی کی راہ ہموار ہو رہی ہیں اور لوگ بھی صحت کی سہولیات سے مطمئن ہو ر ہیں جبکہ سابقہ ادوار میں بنیادی سہولیات بالخصوص علاج معالجے کی سہولیات سے مطمئن نہیں تھے مگر پی ٹی آئی نے عملی کا کر کے نظام کی تبدیلی کے لئے اقدامات کئے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -