جنوبی وزیر ستان،آپریشنوں سے متاثرہ دکانداروں کا احتجاجی مظاہرہ

جنوبی وزیر ستان،آپریشنوں سے متاثرہ دکانداروں کا احتجاجی مظاہرہ

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان: آپریشنوں سے متاثرہ سینکڑوں دوکانداروں کا ایف ڈی ایم اے کوڈینیٹر اور سمیڈا حکام کی لوٹ مار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ: تفصیلات کے مطابق اج بروز منگل ڈپٹی کمشنر کمپاونڈ جنوبی وزیرستان میں اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر سامنے احتجاجی ایک مظاہرہ ہوا جسمیں سینکڑوں کی تعداد میں مکین بازار کے متاترہ دوکانداروں نے شرکت کی، احتجاجی مظاہرے سے یونین کے صدر محمد نور، غفار خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ آپریشنوں کے دوران مکین بازار کے دوکانداروں کا بے تحاشہ نقصان ہوا ہے اور تاحال متاترہ دوکانداروں کو حکومتی امداد نہیں ملی، مقررین نے کہا کہ سمیڈا آرگنائزیشن کے تحت مکین بازار کا ہونے والے سروے میں ایف ڈی ایم اے کوڈینیٹر سید عمر محسود اور سمیڈا حکام کی ملی بھگت سے سروے 30 پرسنٹ پر کراکے اصل متاثرہ دوکانداروں کو امدادی پیکج سے محروم کردیا، ان کا کہنا تھا کہ ایف ڈی ایم کوڈینیٹر جنوبی وزیرستان اور سمیڈا حکام کی بے قاعدگیایوں کا نوٹس لیکر تحقیقات کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، یونین عہدیداروں کا کہنا تھا کہ اگر ہماری مطالبات تسلیم نہیں کیئے گئے تو متاثرہ دوکاندار مکین  پشاور اور وانا جائے جانے والی شاہراہیں ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -