منشیات پنجاب سمگل کرنے  کی کوشش ناکام ملزمان گرفتار

 منشیات پنجاب سمگل کرنے  کی کوشش ناکام ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزما ن ٹرک کے ذریعے بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ تھانہ مچنی گیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر گرفتارکر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملو ث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے 15 کلوگرام اعلی کوالٹی چرس اور15کلو گرام افیون برآمد کر لی،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل سجاد حسین کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی، جس پر شہر میں داخل ہونے والے تمام راستوں کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی، ڈی ایس پی ورسک فدا خان کی نگرانی میں ایس ایچ اوتھانہ مچنی گیٹ عباد وزیر نے دیگرپولیس نفری کے ہمراہ پجگی روڑ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک ٹرک نمبر یC-8450 جس کو باقاعدہ چپس ماربل سے لوڈ کیا گیا تھا ٹرک کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 15 کلوگرام اعلی کوالٹی چرس اور15کلو گرام افیون برآمد کر کے ملزمان محمد رازق ولد مینہ گل،سلیم خان ولد جان بہادر اور دیدارخان ولد جعفر خان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی