پشاور،تاتارا میں مسجد کے سامنے سے چوری شدہ بائیک برآمد

پشاور،تاتارا میں مسجد کے سامنے سے چوری شدہ بائیک برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ تاتارا کی حدود میں میں مسجد کے سامنے سے چوری شدہ سو زو کی کو برآمد کر لیا گیا،ملزمان کی گرفتار ی کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی ہے جن کی گرفتار ی جلد ہی عمل میں لائی جائے گی،تفصیلات کے مطابق مدعی عبدا لحمید ولد حاجی مسافر سکنہ اچینی نے تھانہ تاتار اپولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ مین روڈ پر مسجد کے سامنے سوزوکھڑا کرکے نما ز کیلئے چلا گیا جب واپس آیا تو کسی نا معلوم افراداس کی سوزوکی 5724 چوری کر کے لے گیا، جس کی رپورٹ پر نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیاایس پی کینٹ محمد طاہر شاہ وزیر نے حیات آباد کے پوش علاقہ میں گاڑی چوری کرنے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی حیات آباد ناصر محمود کو واردات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے سو زوکی برآمد کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، اے ایس پی حیا ت آباد ناصر محمود کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ تاتار انعام اللہ اور تفتیشی عملہ پر مشتمل ٹیم نے دن رات جدید سائینسی خطوط پر ا نتھک محنت کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کیساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید سائینسی خطوط پر تفتیش کر تے ہوئے تھانہ تاتارا کی حدود میں میں مسجد کے سامنے سے چوری شدہ سو زو کی نمبری 5724 کو برآمد کر لیا گیا،ملزمان کی گرفتار ی کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی ہے جن کی گرفتار ی جلد ہی عمل میں لائی جائے گی،