عوام کو طبی سہولیا ت کی فراہمی کیلئے کوئی وقیقہ فروگذاشت نہیں کرینگے: پرویز خٹک 

عوام کو طبی سہولیا ت کی فراہمی کیلئے کوئی وقیقہ فروگذاشت نہیں کرینگے: پرویز ...

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کے .نوشہرہ کی عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں نوشہرہ کے ہسپتالوں میں عوام کو بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں تحریک انصاف کی حکومت عوام کے تمام بنیادی حقوق صحت تعلیم اور روزگار کی بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے نوشہرہ میں قاضی میڈیکل کمپلیکس کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال نوشہرہ میں عوام کو بہترین علاج معالجے کی سہولتیں مہیا ہے ان خیالات  کا اظہار  وفاقی وزیردفاع پرویزخان خٹک سیاسلام اباد میں  ایم ایس نوشہرہ ڈسٹرکٹ ھسپتال ڈاکٹر محمد شعیب خان کی ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ملاقات میں ایم ایس ڈاکٹر محمد شعیب خان نے ھسپتال میں عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ایم ایس  محمد شعیب خان نے ھسپتال میں نئے کیجولٹی کیلئے سامان کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -