تخت بھائی،جائیداد تنازعہ،45 سالہ دشمنی کا خاتمہ،باہم شیر وشکر
تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) جائیداد کے تنازعہ پر 1977 سے 45 سالہ دشمنی دوستی میں تبدیل ہوگیا. خٹ کلی حاجی جمیل خان کورونا بہلولہ (چارسدہ) میں فریق اول حبیب اللہ۔ احسان اللہ۔ عمران خان۔ شکیل احمد اور فریق دوم عبدالرحیم عرف باچہ سکنہ باجوڑ کے دونوں کے درمیان جائیداد کے تنازعہ پر 45 سال سے دشمنی آ رہا تھا جو کہ جرگہ ممبران جن میں شاہ حسین ایڈووکیٹ محمد ظاہر شاہ۔ ایس ایچ او جاوید خان۔ سردار حسین اور داؤد خان کی کوششوں سے دونوں فریقین میں راضی نامہ ہو گیا ان سلسلے میں راضی نامہ کی پروقار تقریب خٹ کلے حاجی جمیل خان کورونا بہلولہ میں منعقد ہوا جن سے مولانا حمداللہ جان۔ شاہ حسین ایڈوکیٹ اور فضل حق نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ دونوں فریق میں تنازعہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو گیا اور دونوں فریق باہم شیر و شکر ہو چکے ہیں اور قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر ایک دوسرے کو اللہ کے لیے معاف کر دیا انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی نئی نسل کو تعلیم کی طرف توجہ دے تاکہ ان جیسے حالات پیدا نہ ہو ہمیں اپنے اپنے علاقوں میں مشرانوں کو چاہیے جیسے بھی اس طرح کے واقعات پیش آئے تو جلد از جلد ان کی صلح کیا جائے اللہ تعالی صبر کرنے والوں کو پسند کرتا ہے تقریب میں علاقہ معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی آخر میں وطن عزیز کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی کہ اللہ تعالی ہمارے علاقوں سے ہر قسم برائیوں اور جھگڑوں سے پاک کر دے اور امن کا گہوارہ بنا دے۔ شاہ حسین ایڈوکیٹ نے دونوں فریق اور علاقے کے معززین کا خصوصی شکریہ ادا کیا -