پشاو ر،پہاڑی پورہ پولیس  کی کارروائی،چور گروہ گرفتار

  پشاو ر،پہاڑی پورہ پولیس  کی کارروائی،چور گروہ گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں دو الگ الگ کا روائیوں کے دوران اسلحہ کی نوک موبائل فون چھیننے اور گھروں کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری میں ملو ث ملزمان کو گرفتار کر لئے گئے ہیں، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھروں کے سامنے سے گاڑیاں چوری راہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے سرقہ شدہ مو بائل فون،سر قہ شدہ موٹرسائیکل واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اوراسلحہ 30 بور پستول بھی برآمد کر لی گئی ہے،ملزمان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی عثمان عالم ولد شیر عالم نے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ ان کے گھر کے سامنے سے کسی نا معلوم افراداس کی موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے ہیں،جبکہ مدعی سلمان ولد وحید اللہ نے تھانہ پہا ڑی پورہ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کی کہ مو ٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسلحہ کی نو ک پر اس سے مو بائل فون چھین کر فرا ر ہو گئے ہیں،جن کی رپورٹس پر نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی،ایس پی سٹی عمران خان نے واقعا ت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی فقیر آابا د ڈا کٹر محمد عمر کو واردات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، اے ایس پی فقیر آباد محمد عمر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ ار باب نعیم حیدر اور تفتیشی عملہ پر مشتمل ٹیم نے دن رات جدید سائینسی خطوط پر ا نتھک محنت کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جس کے دوران واردات میں ملوث اصل ملزمان تک رسائی حاصل کرکے گزشتہ روز کامیاب کارروائی کے دوران راہزنی میں ملو ث ملزمان علی حید ر ولد گل حیدر،فراز ولد عبد الو لی اور مو بیب ولد معشوق کو گرفتارکر لئے گئے ہیں،جبکہ چوری میں ملو ث ملزمان جلا ل ولد نصر اللہ،سدیس ولد نور علی شاہ اور سفیان ولد خلیل خان ساکنان لکڑ منڈی ڈبگری کو گرفتا رکر کے ان کے قبضے سے سرقہ شدہ مو بائل فون،سر قہ شدہ موٹرسائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل،اسلحہ 30 بور پستول بھی برآمد کر لی گئی ہے،تمام گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھروں کے سامنے سے گاڑیاں چوری اور راہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے،ملزمان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -