زکوٰۃ نظام میں بہتری اور اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے، انور زیب خان 

زکوٰۃ نظام میں بہتری اور اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے، انور زیب خان 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر زکوٰۃ وعشر انور زیب خان نے کہا ہے کہ موجودہ  زکواۃ نظام میں بہتری اوراصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ زکوٰۃ فنڈز کے ادائیگی کے عمل کو تیز کر کے جلد از جلدمستحقین میں شفاف اور منصفانہ طریقے سے زکواۃ فنڈ تقسیم کیا جائے انہوں نے کہا کہ زکواۃ  فنڈز میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی مذکورہ فنڈز کو ہڑپ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبرپختونخوا زکوۃ و عشر کونسل کے چیئرمین و اراکین سے اپنے دفتر میں منگل کے روز ملاقات کے دوران کیا صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو تمام تر سہولیات مہیا کرنے کے لئے کوشاں ہے غریب اور مستحق افراد کی مدد کرنا اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ زکوۃ فنڈز کی تقسیم میں موجودہ پیچیدگیوں کو دور کرکے ایک ایسا نظام متعارف کرنے جارہے ہیں جس سے مستحقین زکواۃ  گھر کی دہلیز پر مستفید ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ تمام اداروں کو کرپشن سے پاک کر کے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اس موقع پر زکوۃوعشر کونسل کے چیئرمین واراکین  نے صوبائی وزیرکو مسائل سے آگاہ کیا انور زیب خان نے انکے مسائل سنے  کے بعد کونسل اراکین کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل کو بہت جلدحل کئے جائینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -