پشاور،منشیات فروش ملزمان گرفتار

پشاور،منشیات فروش ملزمان گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقوں میں منشیات فروشی کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے 4000 گرام سے زیادہ چرس برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل ڈویژن سجاد حسین کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ مشہور منشیات فروشان منشیات فروشی کرنے میں سرگرم ہے، اطلاع ملتے ہی اے ایس پی چمکنی احمد زنیر چیمہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی سر دار حسین معہ دیگر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشہور منشیات فروشان تیمور خان ولد سید رسول سکنہ ترناب فارم اور مظفر خان ولد عبداللہ خان سکنہ برقمبر خیل باڑہ کو گرفتار کر کے جن کے قبضہ سے 4000 گرا م سے زیادہ اعلیٰ کوالٹی چرس، برآمد کر لی گئی، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کیدوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -