نوشہرہ،ٹریفک کے مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق،1 زخمی

نوشہرہ،ٹریفک کے مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق،1 زخمی

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ ٹریفک مختلف حادثات میں 3نوجوان جاں بحق ایک زخمی، کنڈرکے مقام پر ٹرالی کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق، حضرت حسین ولد جمیل، اقبال ولد خان زادہ مردان روڈ موٹر سائیکل پر جارہے ہیں کہ ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے جاں بحق ہو گئے لاشوں کو ریسکیو 1122کی ٹیم نے ہسپتال منتقل کر دی دوسرا واقعہ اضاخیل مین جی ٹی روڈ کو کراس کرتے ہوئے ڈمپر کی ٹکر نوجوان شایان سکنہ اضاخیل جاں بحق ہو گیا نوجوان کا دماغی توازن درست نہیں تھا تیسرا واقعہ کنڈ خیرآباد روڈ کے مقام پر ٹریفک حادثے کے دوران ٹرک موٹرکار کے درمیاں تصادم کی نتیجے میں اکبر سعید سکنہ حضرو کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -