تاجر اتحاد کاڈرائی پورٹ کی منتقلی کا فیصلہ مسترد

تاجر اتحاد کاڈرائی پورٹ کی منتقلی کا فیصلہ مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)تاجر اتحاد خیبر پختونخوا نے پشاور ڈرائی پورٹ کی منتقلی کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے اور اس اقدام کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے اس حوالے سے تاجر اتحاد کے صدر مجیب الرحمٰن، سردار حسین اور زبیر گل نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں سے مہنگائی بڑھ گئی اور روزگار بری طرح متاثر ہوا پشاور پہلے سے دہشتگردی، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان اور بدامنی کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے رہی سہی کسر بی آر ٹی نے پوری کر دی اب حکومت نے ڈرائی پورٹ کو پشاور سے اضاخیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں ڈرائیور، ایکسپورٹرز اور امپورٹرز متاثر ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ پشاور سے ڈرائی پورٹ کو باہر منتقل کرنے کی بجائے پشاور ہی میں جگہ دی جائے پشاور کے تاجر اضاخیل ڈرائی پورٹ کے کسی صورت مخالف نہیں لیکن پشاور کے ڈرائی پورٹ کو یہاں پر رہنے سے عوام کو بہت فائدہ ہوگا اور مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے  ان کا کہنا تھا اس سلسلے میں پشاور کے حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی اور سینیٹرز سے بھی رابطے کریں گے جبکہ مسئلہ حل نہ ہونے پر عدالت سے بھی رجوع کریں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پشاور کے ڈرائی پورٹ کو پشاور ہی میں رہنے دیا جائے ورنہ اس فیصلے کے خلاف سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے